عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء ممتاز خان کے قتل سمیت دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

کوہاٹ سے دہشتگرد گرفتار
02 جنوری 2016 (12:34)
0

سپیشل پولیس یونٹ کوہاٹ ریجن نے آج دوآبہ میں ایک کارروائی کے دوران رحیم بادشاہ نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق وہ عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء ممتاز خان کے قتل سمیت دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔


اس کے قبضے سے تین دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔اسکے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔