رکن قومی اسمبلی نے کہاہے کہ صحت کارڈ بارہ لاکھ غریب خاندانوں کو دئیے جائیں گے۔

قومی صحت پروگرام غریب افرادکیلئےتاریخی اورنمایاں اقدام ہے:خسروبختیار
02 جنوری 2016 (12:42)
0

رکن قومی اسمبلی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ قومی صحت پروگرام موجودہ حکومت کی طرف سے معاشرے کے غریب افراد کے لئے تاریخی اور نمایاں اقدام ہے۔رحیم یار خان کے قریب میانوالی قریشاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ صحت کارڈ بارہ لاکھ غریب خاندانوں کو دئیے جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت علاج معالجے کیلئے سالانہ تین لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔