سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

سعودی عرب نے 25سال بعد عراق میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا
02 جنوری 2016 (19:23)
0

سعودی عرب نے ہفتہ کے روز بغداد میں اپنا سفارتخانہ کھول کر پچیس سال بعد عراق سے اپنے سفارتی تعلقات بحال کئے ہیں۔
سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو فروغ ملے گا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے انیس سو نوے میں کویت پر عراق کے حملے کے بعد بغداد میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا۔