وزیردفاع حسین دہقان نےکہاہےکہ ایران اپنے میزائل پروگرام میں اضافہ کرے گا اور اس پر پابندیوں کے لئے کبھی بھی متفق نہیں ہو گا۔

ایران کا اپنی میزائل صلاحیت کو توسیع دینے کا عزم
02 جنوری 2016 (11:18)
0

ایران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک امریکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا وہ اپنی میزائل صلاحیت کو توسیع دیتا رہے گا۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزیر دفاع حسین دہقان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام میں اضافہ کرے گا اور اس پر پابندیوں کے لئے کبھی بھی متفق نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی میزائل صلاحیت امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کبھی حصہ نہیں رہا اور نہ مستقبل میں ایسا ہو گا۔