پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

بارش کا امکان
02 جنوری 2016 (22:08)
0

محکمہ موسمیات نے (آج )اتوار اور (کل) سوموار کے روز ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔
ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آج اتوار دوپہر سے سوموار کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا ،فاٹا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب،مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر ہلکی بارش/برف باری کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔