گلگت بلتستان کے سینئروزیرنے کہاہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان کواقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا رکن نامزد کر کے گلگت بلتستان کو نمائندگی دی تھی۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ انقلاب برپا کرے گا:اکبر تابان
02 جنوری 2016 (13:24)
0

گلگت بلتستان کے سینئر وزیر محمد اکبر تابان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ انقلاب برپا کرے گا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام چین پاکستان راہداری منصوبے اور قراقرم ہائی سے سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کریں گے جو اس علاقے سے گزر رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا رکن نامزد کر کے گلگت بلتستان کو نمائندگی دی تھی۔سینئر وزیر نے مزید کہا کہ حکومت اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ ملک کو غربت اور پسماندگی سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔