وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے۔

 سیاسی اورعسکری قیادت بلوچستان کےمسائل کےحل کیلئے متحد ہے: ثنااﷲ زہری
02 جنوری 2016 (14:19)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثنااﷲ زہری سے آج گوادر میں ماہی گیروں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے۔


انہوں نے کہا کہ گوادر میں مغربی ساحلی گودی کی تعمیر زیر غور ہے اور ماہی گیروں کے روزگار کے وسائل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے متحد ہے۔