یہ سکیم اگلے سال جون تک مکمل کی جائے گی۔

تھر کے علاقے میں بجلی گھر کو 100 کیوسک پانی کی فراہمی کیلئے سکیم
02 جنوری 2016 (16:58)
0

سندھ میں تھر کے علاقے میں بجلی گھر کو سوکیوسک پانی کی فراہمی کیلئے ایک سکیم شروع کی جا رہی ہے جس پر بارہ ارب روپے لاگت آئے گی۔

اس سکیم کے تحت پانی نہر لیفٹ بنک سے Nabisar تک لایا جائے گا جس کے بعد اسے تھرکول بلاک ٹو میں بجلی گھر کو فراہم کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ یہ سکیم اگلے سال جون تک مکمل کی جائے گی ۔ حکومت اور چین کی ایک کمپنی اگلے سال کے آخر تک بارہ سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار بھی شروع کر دے گی۔