صوبائی وزیر نے کہا کہ سکیم معاشرے کے نادار اور معذور افراد کی مدد کیلئے پنجاب حکومت کا انقلابی قدم ہے۔

خدمت کارڈز سکیم،پنجاب حکومت خصوصی افراد کو مالی امداد فراہم کرے گی
02 جنوری 2016 (20:33)
0

پنجاب حکومت معذور افراد کو خدمت کارڈز سکیم کے ذریعے دو ارب روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔

یہ بات خواتین کی ترقی کی صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین نے جمعہ کے روز منڈی بہائوالدین میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ سکیم معاشرے کے نادار اور معذور افراد کی مدد کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مختلف ضروریات زندگی ان کی دہلیز پر فراہم کرنا مسلم لیگ نون حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ علاقے کے لوگوں کو دو کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔