رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے ازالے کیلئے ایک جامع نظام قائم کیا ہے۔

گورنرپنجاب کامغربی دنیامیں پاکستان کاتشخص بہتربنانےکیلئےخصوصی کوششوں پرزور
02 جنوری 2016 (11:03)
0

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے مغربی دنیا میں پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی کوششیں کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا پاکستان کے بارے میں حقائق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے پیدا کئے گئے مفروضوں سے بہت بہتر ہیں۔


گورنر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوملک کاسفیر قرار دیتے ہوئے انہیں بہتر خدمات فراہم کرنے پرزوردیا۔انہوں نے پاکستان کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔
گورنر نے کہا حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے ازالے کیلئے ایک جامع نظام قائم کیا ہے۔