اسحق ڈار نے پانی وبجلی اور پٹرولیم کی وزارتوں پر زور دیا کہ وہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔

مائع قدرتی گیس سے چلنے والے بجلی منصوبوں کا جائزہ
02 جنوری 2016 (20:08)
0

اسلام آباد میں ہفتہ کے روز اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مائع قدرتی گیس سے چلنے والے بجلی کے ایک ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی۔
انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پانی وبجلی اور پٹرولیم کی وزارتوں پر زور دیا کہ وہ ایل این جی سے چلنے والے بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل این جی سے چلنے والے بجلی منصوبوں کی تنصیب کیلئے مقامات کا تعین کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں مجوزہ منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں مقررہ وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔