دفتر خارجہ کے ایک بیان میں بھارتی حکومت،عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

پاکستان کی بھارت کے شہر پٹھان کوٹ کے واقعے کی مذمت
02 جنوری 2016 (15:11)
0

پاکستان نے بھارت کے شہر پٹھان کوٹ کے واقعے کی مذمت کی ہے جس میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

اسلام آباد میں ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ایک بیان میں بھارتی حکومت ، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کو قائم ہونے والی خیرسگالی کے تحت پاکستان بھارت اور خطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ شراکت داری کیلئے پرعزم ہے تاکہ خطے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔