سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جن افراد کو پھانسی دی گئی وہ رہائشی اور سرکاری عمارتوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

سعودی عرب میں دہشتگردی کےالزامات پر47 افرادکوپھانسی
02 جنوری 2016 (14:13)
0

سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزامات پرسینتالیس افرادکو پھانسی دی گئی ہے۔یہ بات آج سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے جو سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی۔

پریس ریلیز کے مطابق جن افراد کو پھانسی دی گئی وہ رہائشی اور سرکاری عمارتوں پر حملوں میں ملوث تھے۔