وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان دوہزار تیرہ کی نسبت زیادہ محفوظ اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

پوری قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے:شہباز شریف
02 جنوری 2016 (10:54)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو سراہا ہے۔وہ لاہور میں پاکستان آرڈینینس فیکٹری بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا پوری قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے انہوں نے کہا آج کا پاکستان دوہزار تیرہ کی نسبت زیادہ محفوظ اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔