نوازشریف کا فاٹا میں معمولات زندگی کی بحالی ،مغربی روٹ سے منسلک کرنے پر اظہار اطمینان۔

مواصلاتی نظام کی ترقی سے فاٹا میں خوشحالی آئے گی:وزیراعظم
02 دسمبر 2015 (22:09)
0

 وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ تزویراتی، مواصلاتی نظام کی ترقی سے فاٹا میں خوشحالی آئے گی۔
 وہ باجوڑ ،خار،جنڈولہ،ژوب لنک کی تعمیر پر اظہار خیال کر رہے تھے۔
نوازشریف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تک فاٹا کی رسائی خطے کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے فاٹا کو اقتصادی راہداری سے منسلک کرنے کیلئے مغربی روٹ کی تعمیر پر اطمینان کااظہار کیا۔
وزیر اعظم نے فاٹا میں معمولات زندگی کی بحالی پر بھی اظہار اطمینان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی سے یقینا قبائلی عوام کو فائدہ ہوگا۔