صدر نے کہا کہ دفاعی پیداوار کی برآمدات بڑھانے کیلئے مارکیٹنگ کی بہتر پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان بہترین سامان حرب تیار کر رہا ہے:صدر ممنون
02 دسمبر 2015 (17:53)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام کیلئے دفاعی پیداوار کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روزاسلام آباد میں دفاعی آلات کی پیداوار اور برآمدات میں سرکاری اور نجی شراکت داری کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں سرکاری اور نجی شراکت داری سے اس صنعت کی ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔
ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان جدید دفاعی آلات تیار کررہا ہے اور اس نے بعض دوست ممالک کو یہ آلات برآمد بھی کئے ہیں۔
صدر نے کہا کہ دفاعی پیداوار کی برآمدات بڑھانے کیلئے مارکیٹنگ کی بہتر پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔
صدرممنون حسین امید ظاہر کی کہ سیمینار کے شرکاء سرکاری و نجی شعبے کی شراکت داری اور دفاعی آلات کی برآمد کیلئے موثر تجاویز دیں گے۔
اپنے خطاب میں دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس چین کے تعاون سے جے ایف17 تھنڈر طیارے تیار کر رہا ہے۔