وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کو اب تعلیم ' ثقافت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں ادارے کی پالیسیوں میں اپنا کردارادا کرنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کارکن منتخب
02 دسمبر 2015 (20:30)
0

پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن بن گیا ہے۔ اسے ایک سو تراسی میں سے ایک سو پینتیس ووٹ ملے۔

یہ بات تعلیم کے وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب تعلیم ' ثقافت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں یونیسکو کی پالیسیوں میں اپنا کردارادا کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ کامیابی بین الاقوامی اہمیت کے مختلف امور پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کے اصولی موقف کا اعتراف ہے۔