آل پاکستان ریڈیوافیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ مقبول پروگراموں کی تیاری کیلئے ہر ماہ سینئر براڈ کاسٹرز کی ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔

ریڈیو جلد اپنے تمام چینل موبائل فونز پر منتقل کردے گا:عمران گردیزی
02 دسمبر 2015 (17:40)
0

ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سید عمران گردیزی نے کہا ہے کہ ریڈیو کے سامعین کا دائرہ وسیع کرنے اور آمدن بڑھانے کے لئے ادارہ جلد اپنے تمام چینل موبائل فونز پر منتقل کر دے گا۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں آل پاکستان ریڈیوافیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبول پروگراموں کی تیاری کے لئے ہر ماہ سینئر براڈ کاسٹرز کی ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پروگراموں کی بہتری کے لئے ممتاز براڈ کاسٹرز کاتھنک ٹینک قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان کے تمام شعبوں پر زور دیا کہ وہ ذرائع ابلاغ کے اس دورمیں ادارے کو درست سمت گامزن کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی آمدن میں اضافے کے لئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔