ایس ایم ظفر نے کہا کہ اسلام آباد کے میئر کی بہت زیادہ اہمیت ہے جو اسلام آباد کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کی توثیق کردی:ثنا اللہ
02 دسمبر 2015 (11:04)
0

تجزیہ کاروں اور سیاسی رہنمائوں نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کے مظہر ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کی توثیق کردی ہے۔
ایس ایم ظفر نے کہا کہ اسلام آباد کے میئر کی بہت زیادہ اہمیت ہے جو اسلام آباد کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تجزیہ کار زاہد ملک نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے عوام نے انتخابات میں جوش و خروش سے حصہ لیا جو جمہویت کیلئے نیک شگون ہے۔