وفاقی وزیر نے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے مختلف محکموں کی کوششوں کو تیز کرنے اورغیرسرکاری وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔

 ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق بنائے جائینگے:احسن
02 دسمبر 2015 (09:11)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے شفافیت کے اعلیٰ معیار کے مطابق بنائے جائیں گے۔

اسلام آبادمیں منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات کی وزارت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قیمتی قومی وسائل کی بچت کیلئے منصوبوں کی ڈیزائننگ اور ان پر عملدرآمد میں معقول لاگت یقینی بنائے جائے گی جبکہ کسی تاخیر سے بچنے کیلئے بروقت مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے مختلف محکموں کی کوششوں کو تیز کرنے اورغیرسرکاری وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔