علی گیلانی کی مسرت عالم کی غیر قانونی حراست کو طول دینے کی مذمت
02 دسمبر 2015 (20:08)
0

مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے قابض حکام کی جانب سے ممتاز حریت رہنما مسرت عالم بٹ کی غیر قانونی حراست کو طول دینے کیلئے پبلک سیفی کے کالے قانون کے مسلسل استعمال کی مذمت کی ہے۔
بدھ کے روز سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ مسرت عالم بٹ پر اب تک اکتیس مرتبہ پبلک سیفٹی ایکٹ لگایا گیا انہوں نے اسے بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔