انہیں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

 سانحہ پشاور میں ملوث4ملزمان کو پھانسی دے دی گئی
02 دسمبر 2015 (11:37)
0

آرمی پبلک سکول پر دہشتگردی کے حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کو بدھ کی صبح کوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
ان دہشت گردوں میں مولوی عبدالسلام ، حضرت علی ، مجیب الرحمان اور سبیل الیاس یحییٰ شامل ہیں انہیں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

صدر کی طرف سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد دو روز پہلے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ان دہشت گردوں کے بلیک وارنٹس پر دستخط کئے تھے۔