قمر زمان نے کہا کہ ملازمین کیخلاف شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔

انسداد بدعنوانی کا مربوط قومی لائحہ عمل تیار کیاگیا ہے:چیئرمین نیب
02 دسمبر 2015 (20:34)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے بارے میں اپنی آگاہی 'اس کی روک تھام اور عملدرآمد کے طریقہ کار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے بدھ کے روز لاہور میں ینب کے بیورو افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے انسداد بدعنوانی کا مربوط قومی لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے ملازمین کے خلاف شکایات کے ازالے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک خصوصیINTEGRITY مینجمنٹ سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔