معزز شخصیات کا افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ ۔

 پاکستان ،نائیجریا کاعسکری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
02 دسمبر 2015 (20:12)
0


نائیجریا کی فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل صدیق بابا ابوبکر نے جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں بدھ کے روز راولپنڈی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل راشد محمود سے ملاقات کی۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔