وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت سکولوں میں معیاری تعلیم یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

اعلیٰ تعلیم کیلئے بجٹ دو گنا کر دیا گیا:بلیغ الرحمان
02 دسمبر 2015 (19:09)
0

تعلیم کے وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت سکولوں میں معیاری تعلیم یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد کے ایک نجی سکول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تعلیمی بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
وزیرمملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کیلئے مختص بجٹ چالیس ارب روپے سے دگنا کرکے اسی ارب روپے کر دیاہے انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات معیار تعلیم بہتر بنانے میں اہم کرداراداکریںگے۔
انہوں نے طلباء پرزور دیا کہ وہ ایسی تعلیم حاصل کریں جس سے محروم افراد کی مدد ہوسکے جنہیں بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔