وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے قرض سکیم کے چیف رابطہ کار نے کہا کہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ اگلے ماہ تک ہونہار طلباء کے حوالے کر دئیے جائیں گے۔

حکومت ہونہار طلباء میں 2 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی
02 دسمبر 2015 (11:12)
0

وزیراعظم کے لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں حکومت ملک بھر کے ہونہار طلباء میں دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی۔

یہ بات وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے قرض سکیم کے چیف رابطہ کار مخدوم عدیل الرحمان ہاشمی نے رحیم یار خان میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے رانا محمد قاسم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ اگلے ماہ تک ہونہار طلباء کے حوالے کر دئیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام کے تحت سالانہ پچیس ہزار لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔