وزیر خزانہ نے کہا کہ متاثرہ علاقے کیلئے ایک جامع پروگرام تیار کیاگیا ہے جس میں سڑکوں،بنیادی ڈھانچے، ہسپتال اور سکولوں کی تعمیر شامل ہوگی۔

آپریشن ضرب عضب اگلے برس کے آخر تک مکمل ہوجائے گا:ڈار
02 دسمبر 2015 (09:19)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اگلے برس کے آخر تک کامیابی سے مکمل ہوجائے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے عظیم قربانیاں دے کر اس آپریشن میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کی تعداد چار لاکھ تھی جس میں سے ستر ہزار خاندانوں کو واپس ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام خاندانوں کو واپس بھیجنے کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے اور حکومت کوششیں کررہی ہے کہ اس عمل کو اگلے برس کے آخر تک مکمل کرلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے کے لئے ایک جامع پروگرام تیار کیاگیا ہے جس میں سڑکوں،بنیادی ڈھانچے، ہسپتال اور سکولوں کی تعمیر شامل ہوگی۔