راولپنڈی کی سولہ یونین کونسلوں میں عدالتی فیصلوں کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

پنجاب،سندھ بلدیاتی انتخابات:تیسرے مرحلے کیلئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی
02 دسمبر 2015 (14:16)
0

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے جو ہفتے کو ہوں گے۔

چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز کی نشستوں کے امیدوار گھر گھر جا کر ووٹرز کو قائل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ کارنرز میٹنگ منعقد کی جار ہی ہیں اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
متعلقہ حلقوں میں بڑا جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے ۔
آخری مرحلے میں پنجاب کے بارہ اضلاع میں پولنگ ہو رہی ہے جن میں لیہ ، راجن پور ، ڈیرہ غازی خان ، مظفرگڑھ ، راولپنڈی ، جھنگ ، خوشاب ، ملتان ، سیالکوٹ ، نارووال ، رحیم یار خان اور بہاولپور شامل ہیں۔

راولپنڈی کی سولہ یونین کونسلوں میں عدالتی فیصلوں کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

اسی طرح سندھ میں کراچی ویسٹ ، کراچی ایسٹ ، کراچی ساوتھ ، کراچی سینٹرل ، کورنگی اور ملیر میں پولنگ ہوگی۔