وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کے پرامن حل کیلئے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات علاقائی امن کیلئے خوش آئند ہے:رشید
02 دسمبر 2015 (09:16)
0

وزیراطلاعات پرویزرشید نے پیرس میں وزیراعظم نواز شریف کی ان کے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کو علاقائی امن کیلئے خوش آئند قراردیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان مذاکرات پر یقین رکھتا ہے اور بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کے پرامن حل کیلئے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا بھارت نے ہی بات چیت کا عمل معطل کیا تھا۔  انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ان کی منفی سیاست پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔