کراچی میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کو سپرد خاک کردیاگیا
02 دسمبر 2015 (10:30)
0

کراچی میں تبت سینٹر کے علاقے میں فائرنگ کے واقع میں شہید ہونے والے دو فوجی جوانوں کو کراچی کینٹ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیاگیا۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انور سیال، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور فوج اور پولیس کے دوسرے اعلیٰ عہدیداروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔