معاون خصوصی نے کہا حکومت اپنے ترقی کے ایجنڈے کے مطابق کام کررہی ہے۔

حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے:عرفان صدیقی
02 دسمبر 2015 (10:20)
0

قومی امور سے متعلق وزیراعظم کے خصوصی معاون عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے دور رس اقدامات کے ذریعے ملک کو کامیابی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

فیصل آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا ترقی کے قومی ایجنڈے کی حمایت کی اشد ضرورت ہے جس کا مقصد عوام کی سماجی و اقتصادی زندگی میں بہتری لانا ہے۔
انہو ں نے کہا حکومت اپنے ترقی کے ایجنڈے کے مطابق کام کررہی ہے جس کا مقصد پاکستان کو ایشیا کا اقتصادی ٹائیگر بنانا ہے۔