طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی بار اعلیٰ سطحی ملاقات ہوگی۔

روسی وزیر خارجہ ترک ہم منصب سے ملاقات کیلئے رضا مند
02 دسمبر 2015 (22:43)
0

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ترک ہم منصب سے ملاقات کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے اور کہا ہے کہ ترک وزیر خارجہ سے ملنے کو تیار ہوں۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ترک وزیرخارجہ ملاقات کیلئے بار بار زور دے رہے ہیں۔

میں ان سے جمعرات اور جمعہ کو بلغراد میں او ایس سی ای وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملنے کو تیار ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک فضائیہ کی جانب سے روسی جنگی طیارہ مارگرانے کے واقعہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی بار اعلی سطحی ملاقات ہوگی جس میں طیارہ تباہی پر پیدا شدہ کشیدگی اوردیگر اہم امور پر مذاکرات کئے جائیں گے۔