امریکی صدر نے ترکی کے اپنی سرزمین اور فضائی حدود کے دفاع کے حق سے متعلق امریکہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ترکی،روس دولت اسلامیہ کیخلاف جنگ پر توجہ دیں:اوباما
02 دسمبر 2015 (14:55)
0

امریکی صدر براک اوباما نے ترکی اور روس پر زور دیا ہے کہ وہ روسی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے پرپیدا ہونے والی دوطرفہ کشیدگی میں کمی لائیں اور دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ پر توجہ دیں۔

پیرس میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت کے بعد انہوں نے ترکی کے اپنی سرزمین اور فضائی حدود کے دفاع کے حق سے متعلق امریکہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔