وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اس موسم سرما کی بارشیں کئی عشروں میں ہونے والی شدید ترین بارشیں ہیں۔

بھارت:موسلادھار بارشوں کے باعث چنائی ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا
02 دسمبر 2015 (14:35)
0

بھارت کے صوبے تامل ناڈو میں موسلادھار بارشوں کے باعث چنائی کا ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا ہے جس کی ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ Kinen Rijiju نے نئی دہلی میں کہا ہے کہ اس سال صوبے میں موسم سرما کی بارشیں کئی عشروں میں ہونے والی شدید ترین بارشیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور بحریہ کی امدادی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے مدد فراہم کر رہی ہیں۔