نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے یہ اعلان اتحاد کے وزرائے خارجہ کی جانب سے اس فیصلے کی توثیق کے بعد کیا۔

نیٹو اگلے برس بھی افغانستان میں 12,000فوجی تعینات رکھے گا
02 دسمبر 2015 (12:27)
0

نیٹو نے کہا ہے کہ وہ اگلے برس بھی افغانستان میں بارہ ہزار فوجی تعینات رکھے گا تاکہ اسے دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکا جاسکے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل Jens Stoltenbarg نے یہ اعلان اتحاد کے وزرائے خارجہ کی جانب سے اس فیصلے کی توثیق کے بعد کیا۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً اسی تعداد میں نیٹو فوجی اس وقت افغانستان میں موجود ہیں۔