قومی ٹیم کاکوئی کھلاڑی آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔

یونس،سرفراز ،یاسر آئی سی سی2015ء کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل
02 دسمبر 2015 (19:21)
0

پاکستان کے تین کھلاڑیوں یونس خان ' سرفراز احمد اور یاسر شاہ کا نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سال2015 ء کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے آج 2015 کیلئے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان' ٹیم کا انتخاب خصوصی طور پر مقرر کیے گئے سلیکشن پینل نے کیا جس کی سربراہی آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق بھارتی کپتان انیل کمبلے نے کی۔
تاہم کوئی پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔