سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

تمام سیاسی جماعتیں اقتصادی راہداری کے حق میں ہیں:اسد قیصر
02 دسمبر 2015 (19:36)
0

خیبرپختواہ اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں پاک چین اقتصادی راہداری کے حق میں ہیں۔

تاہم اس بڑے منصوبے کے حوالے سے ان کے تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روزصوابی میں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کے افتتاح اور ایک ارب درخت لگانے کے منصوبے کے تحت مفت پودوں کی تقسیم کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔