سردارمہتاب نے کہا کہ حکومت عارضی بے گھر افراد کی باوقار انداز میں گھروں کوواپسی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

قبائلی علاقوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی:گورنر
02 دسمبر 2015 (19:12)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر سردارمہتاب احمد خان نے قبائلی علاقوں کیلئے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
بدھ کے روز پشاور میں فاٹا ڈویلپمنٹ کونسل کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عارضی طور پر بے گھر افراد کی باوقار انداز میں گھروں کوواپسی اور ان کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
اجلاس کے دوران فاٹاکی بہبود کیلئے جاری اور مستقبل میں شروع کیے جانے والے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔