سیف اللہ چٹھہ نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان ' مغل کوٹ ژوب سیکشن این ففٹی کو توسیع دے گی ۔

وزیراعظم نے اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر فوری کام کی ہدایت کی ہے:چیف سیکرٹری
02 دسمبر 2015 (19:04)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بات بلوچستان کے چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ نے بدھ کے روز کوئٹہ میں بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی سے ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان ' مغل کوٹ ژوب سیکشن این ففٹی کو توسیع دے گی اور دو رویہ کیرج وے روڈ بھی تعمیر کی جائے گی کیونکہ مغربی روٹ کی بقیہ تمام رابطہ سڑکوں کواین ففٹی سیکشن سے منسلک کیا جائے گا۔