وزیر اعلیٰ کے مشیر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی سے متعلق مقدمات کوتیزی سے نمٹانے کیلئے 30نئی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

ایپکس کمیٹی کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن تیزکرنے کا فیصلہ
02 دسمبر 2015 (20:40)
0


بدھ کے روز کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اطلاعات کے بارے میں وزیر اعلیٰ کے مشیر مولا بخش چانڈیو نے اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ د یتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق مقدمات کوتیزی سے نمٹانے کیلئے صوبے میں انسداددہشت گردی کی تیس نئی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کے پراسیکیویشن ڈیپارٹمنٹ میں نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔