وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست سے ملک کی ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد دی
02 دسمبر 2015 (09:51)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بلدیاتی انتخابات میں شائستگی، خدمت اورایمانداری کی سیاست کیلئے ووٹ دئیے۔  شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست سے ملک کی ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔