وزیر خزانہ نے لاہور میں انکم ٹیکس افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے۔

زرمبادلہ ذخائر 20ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے:ڈار
02 دسمبر 2015 (17:42)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بیس ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

بدھ کے روز لاہور میں انکم ٹیکس افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کے فوائد حاصل کرنے کیلئے برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں محاصل کی وصولی کی شرح میں تئیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال تین ہزار ایک سو چار ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا مشکل ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی امداد پر گیارہ ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔