وزیراطلاعات نے کہا کہ مجوزہ راہداری سے دونوں ملکوں کے عوام خوشحال ہوں گے۔

اقتصادی راہداری اقتصادی تعاون کی ٹھوس بنیاد ہے:پرویزرشید
02 دسمبر 2015 (20:22)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اقتصادی تعاون کی ٹھوس بنیاد ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ایک رن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مجوزہ راہداری سے دونوں ملکوں کے عوام خوشحال ہوں گے۔
پرویزرشید نے کہا کہ پاک چین دوستی کو دونوں ملکوں کے عوام' سیاسی جماعتوں اور اداروں کی حمایت حاصل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں۔