صدر نے کہا کہ دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

امت مسلمہ کو مشکلات کے خاتمے کیلئے متحد ہونا چاہئے:صدر ممنون
02 دسمبر 2015 (18:08)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کو اپنے ملکوں میں امن اور خوشحالی کے حصول اور عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے متحد ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد میں نوبل انعام یافتہ توکل عبد السلام کرمان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوںنے ایک وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔
صدر نے کہا کہ بیگم توکل عبد السلام کرمان نوبل انعام حاصل کرنے والی کم عمر ترین خواتین میں سے ایک ہیں اور وہ خواتین اور تمام نوجوانوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی کے حوالے سے کہا کہ حکومت نے اس کے خلاف جنگ کا فیصلہ کیا ہے اور دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔