متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ہماری سرزمین پر مقیم اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں۔

حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہی ہے:صدیق الفاروق
02 دسمبر 2015 (11:23)
0

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری سرزمین پر مقیم اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے انہیں بلوچستان کی اقلیتوں کے تمام جائز مسائل میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔