امریکی وزیر دفاع نے کہا خصوصی فوجی دستے عراق کی سرحدوں کے تحفظ اور عراق کی سرکاری فوج کی استعداد کار میںاضافے کی خدمات انجام دیں گے۔

امریکہ عراق میں خصوصی فوج تعینات کرے گا:کارٹر
02 دسمبر 2015 (09:54)
0

امریکہ عراق میں خصوصی فوج تعینات کرے گا تاکہ دولت اسلامیہ کے خلاف دبائو بڑھایا جاسکے۔

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اس بات کا اعلان واشنگٹن میں مسلح افواج کے امور سے متعلق سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔
انہوں نے کہا خصوصی فوجی دستے عراق کی سرحدوں کے تحفظ اور عراق کی سرکاری فوج کی استعداد کار میں اضافے کی خدمات انجام دیں گے۔