صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے عوام اور قیادت کو آج انکے 42 ویںقومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

02 دسمبر 2013 (10:02)
0

صدر نے اپنے پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے مثالی تعلقات کا ذکر کیا اور یقین ظاہر کیا کہ آنے والے برسوں میں ان دوستانہ تعلقات میں اضافہ جاری رہیگا۔

وزیر اعظم نے تمام شعبوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو سراہا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کیلئے مستقبل میں یہ دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔