ینگ لک نے کہا کہ آئین کے تحت یہ مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے تاہم وہ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

02 دسمبر 2013 (21:04)
0


تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شیناوترا نے دارالحکومت بنکاک میں جاری جھڑپوں کے تناظر میں مظاہرین کی جانب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ مسترد کر دیاہے۔
 ینگ لک نے کہا کہ آئین کے تحت یہ مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے تاہم وہ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔
اُدھر مظاہرین نے پیر کو وزیراعظم کے دفتر پر دھاوا بولنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مزید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس استعمال کی اور اُن پر دستی بم پھینکے۔