بنگلہ دیش کی حزب اختلاف کی طرف سے یہ اعلان پیر کو انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ سے قبل کیا گیا

02 دسمبر 2013 (16:16)
0

بنگلہ دیش کی حزب اختلاف نے 5جنوری کو ہونیوالے عام انتخابات کے باضابطہ بائیکاٹ کااعلان کردیا۔ بنگلہ دیش کی حزب اختلاف کی طرف سے یہ اعلان پیر کو انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ سے قبل کیا گیا جس سے سیسی طور پر غیر مستحکم ملک مزید سیاسی غیر یقینی کا شکار ہوسکتا ہے



بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کے نائی صدر شمشیر مبین چوہدری نے غیرملکی ذرائع ابلا غ کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں 5جنوری کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا



انہوں نے کہاکہ ہم 5جنوری کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پیر کو آخری دن ہے