کویت کے امیر صباح الاحمد ال جابر الصباح نے کہا ہے کہ ایران نے حالیہ مہینوں میں تعمیری کردار کی بدولت اسکے اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے

02 دسمبر 2013 (15:18)
0

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کویت سٹی میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں کیا



انہوں نے کہا کہ کویت نے ہمیشہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے



ادھر، مسقط میں مختصر قیام کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ علاقائی استحکام کے حصول کے لئے ان کے ملک کے


ساتھ مل کر کام کرے



وزیر خارجہ خلیجی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں جس کا مقصد انہیں یقین دلانا ہے کہ ایران کا مغرب کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ان کے مفاد میں ہے